.

خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ کمر کی سرجری کے بعد رو بہ صحت

سرجری کے ذریعے بالائی کمر میں لچک پیدا کرنے والے عضلات کی تنصیب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کمر کی سرجری کے بعد تیزی سے روبہ صحت ہو رہے ہیں۔ انہیں حال ہی میں کمر میں لچک پیدا کرنے والے پٹھوں کی سرجری کے لیے دارالحکومت ریاض کے شاہ عبدالعزیز نیشنل سیکیورٹی کمپلیکس میں داخل کیا گیا تھا۔



ولی عہد اور نائب وزیر اعظم شہزادہ سلیمان بن عبدالعزیز نے بتایا کہ خادم الحرمین الشریفین اسپتال ہی میں زیر علاج ہیں تاہم اب ان کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ ڈاکٹروں نے ان سے ملاقات کی بھی اجازت دے دی ہے جس کے بعد کئی ملکی اور غیر ملکی وفود نے اسپتال میں ان کی خیریت دریافت کی ہے۔ شہزادہ سلیمان نے بتایا کہ عیادت کرنے والوں میں سابق لبنانی وزیر اعظم سعد حریری بھی شامل ہیں۔



قبل ازیں سعودی عرب کے دیوان شاہی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ شاہ عبداللہ کی کمر کے بالائی حصے میں تکلیف کے بعد انہیں ریاض میں شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں لے جایا گیا تھا، جہاں ان کی کمر کے بالائی حصے کی سرجری کے بعد کمر میں لچک پیدا کرنے والے پٹھے ڈالے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ معمر شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز پچھلے ایک سال سے کئی مرتبہ اندرون اور بیرون ملک اپنا علاج کرا چکے ہیں۔