.

سکول سے بھاگنے والا سعودی طالب علم دروازے کے نیچے پھنس گیا

تعلیمی اداروں سے فرار کی شرح 60 فیصد تک جا پہنچی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
سعودی عرب کے ایک تعلیمی ادارے سے سکول اوقات میں 'پھٹہ' مارنے والے طالب علم کی خوشی اس وقت ادھوری رہ گئی جب وہ فرار کی کوشش میں سکول کے صدر دروازے کے نیچے پھنس گیا۔

شادی مرگ کے مظہر اس منظر کو موقع پر موجود افراد نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر کے العربیہ نیوز چینل کو ارسال کر دیا۔ چینل کے خبرنامے میں یہ ویڈیو چلنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اس کی بڑے پیمانے پر ترویج کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ واقعہ جہاں چند لوگوں کی تففن طبع کا باعث ہو سکتا ہے، وہیں دوسری جانب بعض لوگ اسے دیکھ کر پریشان بھی ہوں گے، تاہم یہ امر طے ہے کہ یہ واقعہ عرب اور بالخصوص سعودی عرب کے سکولوں میں بکثرت دیکھا جانے والے آخری واقعہ ہرگز نہیں ہے۔

سعودی وزارت تعلیم کے سن 2010ء میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سکول اور یونیورسٹی سے پھٹہ مارنے والوں کی تعداد ملک میں 60 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔