.

براہ راست ٹی وی شو میں جادوگر کرتب دکھاتے جل کر بھسم

ٹی وی شو کے میزبان پر سازش کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
امریکا میں ایک ٹی وی چینل کے لائیو پروگرام میں جادو ٹونے کے کرتب کا مظاہرہ کرنے والا ساحر اپنی ہی جادوگری کی لپیٹ میں آ گیا اور جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔ تاہم اس نے ٹی وی شو کے میزبان پر اپنے خلاف سازش کا الزام عائد کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی جادو گر وائن ھوچین جمہوریہ ڈومنیکن کے’’ڈسکوری‘‘ ٹی وی کے ایک پروگرام میں جادو ٹونے کے مختلف طریقوں اوراس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر بیان کر رہا تھا کہ اس دوران پروگرام کے میزبان نے اس کے سر پر آتش گیر مادہ انڈیل دیا جس سے اس کا سر آگ کی لپیٹ میں آ کر بری طرح جھلس گیا۔

رپورٹ کے مطابق عملے نے جادو گر کو بچانے کے لیے فوری طور پر آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن اتنی دیر میں اس کا سر، چہرہ، گردن، گلہ اور دایاں ہاتھ بری طرح جھلس چکے تھے۔

بعد ازاں اسے فوری طورپر اسپتال لے جایا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جادو گر نے اس واقعے کو پروگرام کے میزبان کی سازش سے تعبیر کیا ہے۔ مسٹر ہوچین کا کہنا ہے کہ مجھے یہ اندازہ نہیں تھا کہ ٹی وی شو میں میرے ساتھ ایسا برا سلوک کیا جائے گا۔ بہ قول ساحر آگ لگانے کا اقدام مجھ پر'مجرمانہ حملہ' ہے۔