.

سعودی F-15 لڑاکا جہاز خلیجی پانیوں میں گر کر تباہ

معمول کی تربیتی پرواز کے دوران فنی خرابی پیدا ہوئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
سعودی عرب کی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مملکت کی فضائیہ کا ایک F-15 لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ اتوار کی شب خلیجی پانیوں میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارے کا ہواباز ابھی تک لاپتا ہے اور اس کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔

خبر رساں ایجنسی 'ایس پی اے' نے ایک سرکاری عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ "ایک F-15 لڑاکا جہازمشرقی ریجن میں واقع شاہ عبدالعزیز بیس کے علاقے میں رات کے وقت معمول کی تربیتی پرواز کے دوران فنی خرابی کے باعث علاقائی پانیوں گر کر تباہ ہوا۔ بدقسمت طیارے کو فلائٹ لیفٹیننٹ فھاد بن صالح المصاریر اڑا رہے تھے۔

فوجی عہدیدار کے مطابق لاپتا ہواباز کی تلاش آخری اطلاعات آنے تک جاری تھی۔ طیارہ گرنے کے اسباب جاننے کے لئے ایک ٹیکنیکل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔