.

سوئٹزرلینڈ میں ویاگرا کی خصوصیات کی حامل چاکلیٹ تیار

87 فیصد مرد چاکلیٹ کے شوقین ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
چاکلیٹ تیار کرنے والی ایک یورپی کمپنی جلد ہی ایک نئی قسم کا چاکلیٹ متعارف کرانے جا رہی ہے جو قوت باہ میں اضافے کے لیے استعمال کی جانے والی دوا 'ویاگرا' کی خصوصیات کی حامل ہو گی۔

سوئٹزرلینڈ کی 'باری کلیپو‘' چاکلیٹ سازی کمپنی کے مطابق وہ ویاگرا کی خصوصیات کی حامل چاکلیٹ کو یورپی ملکوں کو برآمد کرنے کے لیے یورپی یونین سے جلد اجازت نامہ بھی حاصل کر لے گی جس کے بعد چاکلیٹ کو یورپی مارکیٹ تک پہنچایا جائے گا۔



ماہرین کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ میں جڑی بوٹیوں بالخصوص 'الفلافانول' کی اچھی خاصی مقدار کو شامل کیا گیا ہے جو جسم میں خون کی گردش کو تیز کرنے اور مردانہ طاقت میں اضافے کے لیے ایک اکسیر سمجھی جاتی ہے۔



سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ویاگرا کی خصوصیات کی حامل چاکلیٹ کی تیاری منفرد کاوش ہے جس کے استعمال کرنے والے بیک وقت چاکلیٹ سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ جنسی طاقت میں اضافہ بھی کر سکیں گے۔ چاکلیٹ کی یہ ترقی یافتہ ہیئت پانچ مختلف اقسام اور شکلوں میں دستیاب ہو گی۔



خیال رہے کہ یورپی ملکوں میں 87 فیصد مرد چاکلیٹ استعمال کرتے ہیں۔ شائد اتنی بڑی تعداد میں چاکلیٹ خوروں کی مارکیٹ کے پیش نظر اس میں ویاگرا کی خصوصیات بھی شامل کی جا رہی ہیں تاکہ مرد ایک ٹکٹ میں دو مزے لے سکیں۔