.

بانجھ اہلیہ کا شوہر کو دوسری بیگم اور بیش قیمت کار کا منفرد تحفہ

شادی کے تمام اخراجات بھی پہلی بیوی نے ادا کئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان کی ایک اسکول ٹیچر نے بانجھ پن کی تشخیص کے بعد اپنے شوہر کو دوسری بیوی اور ایک بیش قیمت کار کا منفرد تحفہ پیش کیا۔ پینتالیس سالہ سعودی شہری کی دوسری دُلہن گیارہویں جماعت کی طالبہ ہے جو پہلی بیوی کی شاگرد بھی ہے۔



چالیس سالہ بانجھ معملہ نے اپنے شوہر کے سر پر دوسرا سہرا سجانے کے تمام اخراجات بھی خود ہی ادا کیے۔ مقامی اخبار البلاد کے مطابق شادی کی تقریب سادہ تھی اور اس میں شریک تینوں خاندانوں کے لوگ بہت خوش تھے۔ خاتون نے اس موقع پر نہ صرف شوہر کو دوسری شادی کی مبارکباد پیش کی بلکہ ایک بیش قیمت کار بھی تحفے میں پیش کی۔