.

ترک وزیر کے جہاز کو شمالی عراق اترنے کی اجازت نہ مل سکی

جہاز واپس کسیری ہوائی اڈے پر اترنے میں کامیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
ترکی کے وزیر توانائی تانر یلدز کے جہاز کو شمالی عراق میں کردستان صوبے کے اربیل ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔



منگل کے روز پیش آنے والے اس واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے خبر رساں ادارے 'رائیٹرز' نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ مسٹر یلدز اربیل میں توانائی کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لئے انقرہ سے بذریعہ خصوصی طیارے اربیل پہنچے لیکن بغداد حکومت نے ان کے جہاز کو یہ کہتے ہوئے کردستان میں اترنے کی اجازت نہیں کہ وی آئی پی فلائیٹ کی ضوابط کے تحت پیشگی اجازت نہیں لی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق تانر یلدز توانائی کانفرنس کی آڑ میں شمالی عراق میں تیل کی دولت سے مالا مال کردستان کے حکام سے تیل کی برآمد سے متعلق معاہدے کرنے آ رہے تھے۔ عراق حکومت کو گلا ہے کہ کرد اکثریتی صوبہ مرکز کی اجازت اور اطلاع کے بغیر اہم نوعیت کے معاہدے اور فیصلے کر رہا ہے۔ اریبل اترنے کی اجازت نہ ملنے پر مسٹر یلدز کا جہاز ترک دارلحکومت انقرہ کے جنوب مشرقی شہر کیسری کے ہوائی اڈے پر اتر گیا۔