.

شاہ عبداللہ کی اپنے استاد سے بزلہ سنجی، نیٹ پر لاکھوں افراد محظوظ

مجھے پڑنے والے مار کا نہ بتائے گا؛ شاہ کی استاد سے درخواست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین عبداللہ بن عبدالعزیز کی اپنے استاد عیسی الدباغ سے بزلہ سنجی پر مبنی ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر گزشتہ چند دنوں کے دوران ساڑھے تین ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔

لندن سے شائع ہونے والے عرب اخبار 'الحیات' کے مطاطق 54 سیکنڈ کے ویڈیو کلپ کو مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر انتہائی ذوق و شوق سے دیکھا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو کلپ پر تین ہزار سے زائد افراد نے اپنے تبصروں کے ذریعے اظہار پسندیدگی کیا ہے۔

ویڈیو میں شاہ عبداللہ اپنے استاد عیسی الدباغ سمیت متعدد شخصیات کا استقبال کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ شاہ عبداللہ اپنے استاد کا استقبال کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں کہتے ہیں کہ "یہ مت بتائے گا کہ آخری مار آپ سے پڑی" ۔۔۔۔ اس کے جواب میں عیسی الدباغ عربی میں کہتے ہیں:" ضرب الحبيب زي أكل الزبيب" [یعنی پیاروں کی مار کا مزا کشمش کھانے جیسا ہوتا ہے]۔

شاہ عبداللہ کے استاد عیسی بن عبداللہ الدباغ سن 1915 کو مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ انہیں اہم حکومتی مناصب تک پہنچنے والے شاہی خاندان کے متعدد افراد کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

عمر کی ایک سو بہاریں دیکھنے کے باوجود شاہ عبداللہ کے استاد محترم اب بھی متحرک دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے ساری زندگی دمام، ریاض اور مکہ المکرمہ کے درمیان تعلیم و تعلم میں گزاری۔ شاہی خاندان کے استاد ہونے کے باوجود وہ اپنی متواضع طبیعت کی وجہ سے ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔