.

مرگی کے خلاف جہاد میں اوباما کے مشیر نے مونچھ منڈوا دیں

ملین ڈالر مہم کا مقصد مرض کے بارے میں تحقیق ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
امریکی صدر براک اوباما کے مشیر ڈیوڈ اکسیل لارڈ نے مرگی کے مرض سے متعلق تحقیق کے لئے فنڈ جمع کرنے کی مہم میں شرکت کی غرض سے دسیوں افراد کے سامنے اپنی مونچھیں صاف کرا دیں۔

اکسیل لارڈ کی اپنی بیٹی مرگی کے مرض میں مبتلا ہے۔ انہوں نے امریکی ٹی وی نیٹ ورک 'این بی سی' کے پروگرام 'ٹوڈے شیو' میں ہزاروں ناظرین کے سامنے براہ راست اپنی مونچھیں صاف کرا دیں۔ ڈیوڈ چالیس برس سے مونچھیں رکھے ہوئے تھے۔ اکسیل لارڈ کی بیوی مرگی کے بارے میں سیٹیزن یونائیٹڈ ریسرچ سینٹر کی سربراہ ہیں جسے وہ اپنے شوہر کے ساتھ مل کر چلاتی ہیں۔

منفرد عطیہ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اکسیل لارڈ نے کہا کہ دنیا میں بہت سے لوگ مرگی کی وجہ سے اپنی مونچھوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ اس مرض میں مبتلا پچاس ہزار افراد سالانہ اپنی جان گنوا دیتے ہیں۔