.

یمن میں جنگجوؤں کا حملہ، افسر سمیت نو فوجی ہلاک

مشرقی صنعاء میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
یمن میں جنگجوؤں کے ایک حملے میں کم سے کم نو فوجی ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔ مسلح جنگجوؤں نے فوجی گشتی پارٹی پر یہ حملہ جنوبی یمن کے شہر مآرب میں گھات لگا کر کیا۔ ملہوکیں میں ایک سینئیر فوجی افسر بھی شامل ہے۔

صنعاء سے العربیہ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق فوجیوں پر حملے کے بعد سیکیورٹی حکام نے دالحکومت کے مشرق میں 170 کلومیٹر دور عراق آل شبوان کے مقام پر شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر لڑاکا طیاروں سے گولہ باری کی ہے، تاہم اس میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔



مقامی ذرائع نے بتایا کہ فوج پر حملے کے بعد لڑاکا طیاروں نے عراق آل شبوان کے مقام پر شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔ بمباری سے قبل مسلح جنگجوؤں نے کارروائی کر کے وسطی علاقے کے کور کمانڈر کرنل ناصر مہدی اور ان کے کئی ساتھیوں کو قتل کر دیا تھا۔



ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ ہفتے کے روز الوادی گورنری میں شدت پسندوں نے فوج کی ایک گشتی پارٹی کمین گاہ سے چھپ کر حملہ کیا جس میں پیادہ فوج کے ایک سینیئر عہدیدار احمد الشاعر سمیت نو اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوئے۔