.

جدہ میں سعودی نوجوان جوڑے کی غیر روایتی شادی

ٹریڈ سینٹر کا افتتاح، سعودی نوجوان کا بیاہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
سعودی عرب کی روایتی معاشرتی رسوم کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک نوجوان جوڑے نے اپنے دفتر ہی میں ایک ساتھ زندگی نبھانے کا عہد کر کے ایک منفرد مثال قائم کی ہے۔ شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس سعودی جوڑے کا باہمی تعارف دفتر میں ہوا جہاں ان دونوں نے ایک ساتھ زندگی نبھانے کا عہد کر لیا۔

دولہا اور دلہن کے دوستوں کے مطابق سعودی نوجوان نے جنوبی جدہ کے ایک تجارتی مرکز میں اپنی دلہن کو انگوٹھی پہنا کر زندگی بھر کے لئے اپنا لیا۔ اس موقع پر سعودی عرب کے ساحلی شہر میں فرانس کے قونصل جنرل لوئی پلان بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ سعودی نوجوان نے دلہن کو روایتی منگنی یا پہلے سے تعارف کے بغیر زندگی کی ساتھی بنا کر سعودی معاشرے میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوجواں نے اپنی موجودہ شریک حیات سے سر راہ ملاقات کے بعد اس کے گھر کی راہ لی اور ان کے والدین سے رشتہ مانگ لیا۔ دلہن کے والدین نے نوجوان کو 'ہاں' کہ کر سعودی معاشرے میں ایک غیر روایتی شادی کی راہ ہموار کر دی۔

غیر روایتی دولہا بننے کا اعزاز حاصل کرنے والے سعودی نوجوان نے فرانس سے تعلیم حاصل کی اور وہ فارغ اوقات میں تجارتی مرکز کے ایک سیکشن میں ملازمت کرتے تھے، تاہم اب وہ ایک کمپنی میں انتظامی افسر ہیں۔