.

حکومتی عمال عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں شاہ عبداللہ

ولی عہد شہزادہ سلمان کی اینکر پرسن داؤد الشریان سے گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
سعودی ولی عہد ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے سربراہ مملکت خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے حکومتی عمال پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں۔

شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایم بی سی نیوز چینل کے پروگرام "شب آٹھ بجے" میں معروف سعودی صحافی اور اینکر پرسن داؤد الشریان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا اہسپتال سے صحتیابی کے بعد شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی فراغت پر سعودی عرب کے طول و عرض میں عوام نے جس والہانہ محبت اور خوشی کا اظہار کیا، وہ قوم کی اپنے سربراہ سے محبت کی غمازی کرتی ہے۔

شہزادہ سلمان نے بتایا کہ خادم الحرمین الشریفین کی اہسپتال فراغت کے بعد صحت اچھی ہے جس پر وہ پوری کے ساتھ ملکر اللہ کے شکر گذار ہیں۔ شاہ عبداللہ کمر کی کامیاب کے سرجری کے بعد 13 دسمبر کو کو اہستپال سے ڈسچارج ہوئے۔

28 نومبر کو سعودی ٹی وی نے ریاض کے نیشنل گارڈز شاہ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں زیر علاج سعودی فرمانروا کی پہلی ویڈیو نشر کی۔ یہ ویڈیو شاہ عبداللہ کے گیارہ گھنٹے طویل آپریشن کے دس دن بعد ان کی شاہی خاندان اور دوسرے حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کے وقت تیار کی گئی تھی۔