.

شامی نژاد عرب وینزویلا میں ایک صوبے کے سربراہ بن گئے

طارق العیسمی کا تعلق ہوگو شاویز کی پارٹی سے ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کی یونائیٹڈ سوسلشٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے شامی نژاد طارق العیسمی ملک میں ہونے والے مقامی حکومت کے حالیہ انتخابات میں ایک صوبے کے سربراہ منتخب ہو گئے۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاطینی امریکا میں تیل پیدا کرنے والے دینا کے پانچویں بڑے ملک وینزویلا میں عربی النسل سیاستدان کی کامیابی پر انہیں دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وینزویلا میں اتوار کے روز مقامی حکومت کے انتخابات کے ابتدائی نتائج میں مسٹر شاویز کی جماعت نے اپنے سیاسی مخالفین سے چار صوبوں کی حکومت چھین لی ہے۔ ان میں دنیا کا کثیر الآبادی اور امیر ترین صوبہ 'زولیا' بھی شامل ہے۔

نتائج کے مطابق یونائیٹیڈ سوشلسٹ پارٹی ملک کے 23 میں سے 19 صوبوں میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ ان کے مدمقابل اپوزیشن صرف دو صوبوں میں کامیابی حاصل کر سکی ہے۔ دو صوبوں کے انتخابی نتائج کا اعلان ابھی باقی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی تحقیق کے مطابق شامی نژاد طارق العیسمی اب تک اپنے آباؤ اجداد کے دیس شام نہیں گئے تاہم ان کے رہنما ہوگو شاویز سن 2010ء میں ان دنوں جنگ سے تباہ حال ملک [شام] کا دورہ کر چکے ہیں۔ شاویز اپنے دورہ شام میں جبل العرب کے صدر مقام السویدا بھی گئے جہاں کے ایک لاکھ باسی لاطینی امریکا اور بالخصوص وینزویلا میں رہائش پذیر ہیں۔