.

منامہ سمٹ میں جی سی سی کو یونین بنانے کی تجویز پر غور ہو گا

وزرائے خارجہ نے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
خلیج تعاون کونسل [جی سی سی] کا 33 واں سربرقاہی اجلاس بحرین کے دارلحکومت منامہ میں ہو رہا ہے جس میں رکن ملکوں کے رہنما سعودی فرمانروا کی اس تجویز پر غور کریں گے کہ جو انہوں نے یورپی یونین کی طرز پر خلیجی ممالک کی یونین تشکیل دینے سے متعلق پیش کر رکھی ہے اور اجلاس کے ایجنڈے کا اہم نقطہ ہے۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سمٹ میں ترمیم شدہ سیکیورٹی معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔ نیز کونسل کے چھے رکن ملکوں کو ریلوے نظام سے منسلک کرنے کی تجویز کی منظوری بھی متوقع ہے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ عرب معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔ یہ مداخلت، بہ قول، شہزادہ فیصل فساد کا پیدا بنتی ہے۔ گزشتہ روز اجلاس کی تیاری اور ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کی غرض سے جی سی سی رکن ملکوں کے وزراء خارجہ کا اجلاس منعقد ہوا۔