.

العربیہ انٹرنیٹ کا سب سے مؤثر اور مقبول ابلاغی محاذ

الجزیرہ اور روس الیوم دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
اقوام متحدہ میں تیسری مرتبہ بہترین رپورٹنگ کا پہلا انعام جینتے کے بعد العربیہ نیوز چینل کی کامیابیوں کا سفر تھما نہیں۔

فوربز مڈل ایسٹ کے مطابق خطے کے سرکردہ نیوز چینل میں العربیہ کی آن لائن ویب سائٹ سائبر سپیس میں سب سے زیادہ مقبول پورٹل ہے۔ العربیہ نیوز چینل ویب سائٹ کیٹگری نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ دوسری پوزیشن الجزیزہ جبکہ تیسری پوزیشن روس الیوم کی ویب سائٹ نے حاصل کی۔

فوربز مڈل ایسٹ کی سینئر ریسرچر مھا قدورہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں مواصلاتی ابلاغ میں آن لائن میڈیا کا نمو پذیر میڈیم انتہائی اہم ہو گیا ہے کیونکہ یہ روایتی میڈیا کو مزید بہتر طور پر پیش کرنے میں مدد کرتا ہے۔ آج نیو میڈیا تبدیل ہوتے ہوئے معاشرے کی خدمت کے خود کو نت روز نئے قالب میں ڈھالتا دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیو میڈیا کی سمارٹ فونز ایپلی کیشنز میں روزانہ نئی ایجادات، ریڈیو، ٹی وی، پرنٹ، انٹر ایکٹیو ویب سائٹس یا سوشل میڈیا کچھ بھی مستقل نہیں۔ یہ نان اسٹاپ ڈیجیٹل انقلاب ہے۔

العربیہ کے سائبر اسپس میں گھر کو 306.3 ملین لوگوں نے دیکھا جو ایک ریکارڈ ہے۔ اکتیس اگست 2011 سے 31 اگست 2012 کے درمیان ویب سائٹ کو 69.05 لوگوں نے دیکھا۔ اس کے مقابلے میں دوحہ سے نشریات پیش کرنے والے عرب چینل الجزیرہ کی ویب سائٹ کو 277.89 افراد نے دیکھا۔ تیسری پوزیشن روس الیوم کی عربی ویب سائٹ نے حاصل کی۔

العربیہ کا ایوارڈ عربی نیوز پورٹل کے ڈپٹی ایڈیٹر فہد سعود نے گزشتہ روز دبئی میں منعقد تقریب میں وصول کیا۔ اس موقع پر عرب دنیا کی آن لائن ویب سائٹس کے ایڈیٹرز اور آن میڈیا سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔