.

مکہ میں دور نبوت کی اشیاء میوزیم میں نمائش کے لئے پیش

میوزیم کا نام 'اے نبی! آپ پر سلامتی ہو' رکھا گیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مسلمانوں کے روحانی مرکز اور مملکت سعودی عرب کے اہم شہر مکہ المکرمہ میں 'اے نبی! آپ پر سلامتی ہو' کے نام سے ایک میوزیم کا افتتاح کیا گیا ہے۔ میوزیم میں اسلام کے آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ اور تاریخی ورثے سے متعلق چیزیں نمائش کے رکھی جا رہی ہیں۔ یہ منفرد میوزیم اسلامی تہذیب کے فروغ کا ایک تحقیقی منصوبہ ثابت ہو گا۔

میوزیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی الغامدی نے بتایا کہ 'اے نبی! آپ پر سلامتی ہو' میوزیم کو عہد نبوت کی مکمل دستاویز کا درجہ حاصل ہو گا جس میں اس سنہری دور کے میں استعمال ہونے والی چیزوں کے نمونے یہاں رکھیں جائیں گے۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میوزیم میں 1500 اشیاء نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں جن میں آلات حرب و ضرب، گھریلو اشیاء اور نبی پاک کے دور میں اہل مکہ کے گھروں کے نمونے بھی میوزیم میں موجود ہوں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ میوزیم کی اندرونی دیواروں پر مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ کی بڑی بڑی تصاویر سکرینز پر ڈسپلے کی جائیں گی۔ نیز حیات طیبہ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مستند شجریہ نسب بھی عام معلومات کے لئے پیش کیا گیا ہے۔