.

لیبی نیشنل کانگریس کے صدر پر قاتلانہ حملہ

ہوٹل پر مسلح افراد کی شدید فائرنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
لیبیا کی نیشنل کانگریس کے سربراہ محمد المقریف کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی شہر سبھا کے حالیہ دورے میں ان پر قاتلانہ حملہ کیا ہے۔

لیبیا کے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سبھا کے جس ہوٹل میں وہ مقیم تھے اس پر مسلح افراد نے شدید فائرنگ کی۔ بہ قول المقریف ان کے مسلح گارڈز نے تین گھنٹے تک جوابی فائرنگ کی۔ کراس فائرنگ میں ان کے محافظ دستے کے تین افراد زخمی ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم خطے کی قبائلی حساس ساخت کی وجہ سے فوری طور پر کسی نتیجے پر نہیں پہنچا جا سکا ہے کیونکہ دو قبائل کے درمیان شدید خونی جھڑپیں دیکھی گئی ہیں۔