.

معروف برطانوی پاپ اسٹار مراکش میں فن کا مظاہرہ کریں گی

جیسی جے کا کنسرٹ غیرمعمولی ہوگا:مراکشی تنظیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
برطانیہ کی معروف پاپ اسٹار جیسی جے اسلامی ملک مراکش کے دارالحکومت رباط میں مئی میں منعقد ہونے والے سالانہ عالمی موسیقی میلے موازین کے موقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔

میلے کے منتظم ادارے مراکش ثقافتی تنظیم کا کہنا ہے کہ جیسی جے کا کنسرٹ غیر معمولی ہوگا۔برطانوی گلوکارہ بی بی سی ون کے پروگرام وائس کی کوچ بھی ہیں۔انھیں اس وقت دنیا کی بہترین گلوکاروں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے اوراب تک دنیا بھر میں ان کے البم لاکھوں کی تعداد میں فروخت ہوچکے ہیں۔

مراکش میں عالمی موسیقی میلہ ہر سال کی طرح مئی اور جون میں منعقد ہوگا اور اس میں دنیا کے معروف گلوکاروں کے کنسرٹس کے علاوہ کانفرنسوں اور آرٹ کی نمائشوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔