الجزائر امریکی شہریوں کے بدلے پاکستانی نژاد ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مطالبہ

اغوا کار خودکش بمبار تھے: رہائی پانے والوں کی العربیہ سے گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

عافیہ صدیقی کے بدلے امریکیوں کی رہائی

Advertisement
الجزائر کے شدت پسندوں نے عین امیناس گیس فیلڈ میں امریکی یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے امریکا میں قید پاکستانی نژاد ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور مصری نژاد شیخ عمر عبد الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے ماضی میں افغانستان کے طالبان اور چند دوسرے شدت پسند گروپ اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے حمایت کی خاطر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ کے اہل خانہ ایسی تمام کوششوں سے لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیں۔

مورطانیہ کے خبر رساں ادارے اے این آئی کو موصول ہونے والے کئی پیغامات کے مطابق مختار بلمختار گروپ کا کہنا ہے کہ وہ امریکی یرغمالیوں کو امریکا میں قید دو بڑے قیدیوں کے بدلے میں رہا کر دیں گے۔

واضح رہے کہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے بدھ کو اس گیس فیلڈ پر قبضہ کیا تھا جو ابھی تک جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی الجزائر کے ہمسایہ ملک مالی میں فرانسیسی مداخلت اور مغرب میں القائدہ کے خلاف کارروائیوں کا ردعمل ہے۔

شدت پسند گروپ امریکا میں قید پاکستانی نژاد نیورو ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور مصری نژاد شیخ عمر عبد الرخمٰن کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ایک امریکی فوجی اہل کار کو قتل کرنے کی کوشش کرنے پر 2010 میں سزا ہوئی تھی۔ جبکہ شیخ عمرعبدالرحمٰن کو نیویارک میں 1993 میں بم دھماکوں کے جرم میں سزا ہوئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں