.

فہد سعود العربیہ نیٹ کے نئے ڈپٹی ان چیف مقرر

"تقرری اعزاز کے ساتھ بڑا چینلج بھی ہے"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
العربیہ ٹی وی نے معروف صحافی اور کالم نگار فہد سعود کو اپنی عربی ویب سائٹ کا نیا ڈپٹی ایڈیٹر انچیف مقرر کیا ہے۔ فہد سعود گزشتہ تین برسوں سے العربیہ ڈاٹ نیٹ کے میجنگ ایڈیٹر کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

فہد سعود آن لائن میڈیا سے وابستہ معروف صحافی ہیں۔ انہوں نے پیشہ وارانہ صحافت کا آغاز سن 2005ء میں ایلاف ویب سائٹ کے سپورٹس ایڈیٹر کے طور پر کیا۔ اپنی پیشہ وارنہ صلاحیت کے بل بوتے پر انہیں سن 2007ء میں ایلاف کے مینجنگ ایڈیٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ سن 2009ء میں وہ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مینجنگ ایڈیٹر مقرر ہوئے۔

اپنی تقرری کے حوالے سے سعود فہد کا کہنا تھا کہ العربیہ جیسے عظیم الشان نیوز چینل کی الیکٹرانک ویب سائٹ چلانے کے لئے بہت زیادہ اور توانائی کی ضرورت ہو گی تاکہ اسے حقیقی معنوں میں ورچیول دنیا میں العربیہ سکرین کا عکس بنایا جا سکے۔

فروری 2003 میں العربیہ ٹی وی کے آغاز کے بعد نیوز چینل نے اکیس فروری 2004ء کو اپنی ویب سائٹ کی بنیاد رکھی۔ سن 2009ء میں العربیہ ڈاٹ نیٹ کو ٹی وی چینل کے ساتھ انٹیگریٹ کر دیا گیا جس کے بعد یہ منفرد پورٹل مشرق وسطی میں خبروں کا بڑا ماخذ بن گیا۔

ایک حالیہ رپورٹ میں خطے کے پچاس ٹاپ میڈیا برانڈز کی فہرست میں العربیہ نے پہلے سوشل میڈیا برانڈ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ یہ رپورٹ گلف بزنس میگزین نے ڈیجٹل میڈیا پاور ہاؤس 'گرافڈم' کے اشتراک سے تیار کی تھی۔ اس میں خلیج تعاون کونسل ریجن کے ان آن لائن پورٹلز کی بابت معلومات فراہم کی گئیں تھیں جو سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک، ٹیوٹر اور یو ٹیوب پر بہت زیادہ دیکھے اور فالو کئے جاتے ہیں۔

العربیہ مشرق وسطی بالخصوص اور عرب دنیا میں بالعموم پہلا پین عرب نیوز چینل ہے کہ جس کی ویب سائٹس عربی کے علاوہ انگریزی، اردو اور فارسی زبانوں میں بھی ہیں جس کے ذریعے چینل ناظرین اور سامعین کی بڑی تعداد پہنچنے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کی عربی زبان میں ویب سائٹ معروف صحافی اور اینکر پرسن داؤد الشریان کی زیر نگرانی باقاعدگی سے متنوع مواد لاکھوں زائرین تک پہنچانے کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔