.

بائیڈن، لاروف اور معاذ الخطیب ملاقات ہفتے کو میونخ میں ہو گی

شام کا مسئلہ بائیڈن کے جرمن دورے کا اہم نکتہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی نائب صدر جو بائیڈن ہفتے کے روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف، یو این مندوب برائے شام الاخضر الابراہیمی اور حکومت مخالف شامی اتحاد کے سربراہ احمد معاذ الخطیب ملاقات میں شامی بحران کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

اس امر کا امریکی وائٹ ہاٶس نے کیا ہے۔ جو بائیڈن کے ترجمان ٹونی بلینکن نے بتایا کہ امریکی نائب صدر جمعہ کے روز جرمنی سے دورہ یورپ کا آغاز کر رہے ہیں جس کے بعد وہ فرانس اور برطانیہ بھی جائیں گے۔ وہ مذکورہ عہدیداروں سے میونخ میں سلامتی کے معاملے پر ہونے والی کانفرنس کے موقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

شامی بحران کے حوالے سے ان اہم رہنماٶں سے ملنے سے پہلے جو بائیڈن جرمن چانسلر اینجیلا مرکل سے ملاقات کریں گے۔ انہی ذرائع نے بتایا کہ جو بائیڈن پیرس میں فرانسیسی صدر فرانسو اولاند سے بھی ملاقات کریں گے اور اگلے روز وہ برطانوی دارلحکومت لندن میں وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کریں گے۔