سعودی عرب میں کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کا نیا سربراہ مقرر

شاہ عبداللہ کی تقررنامے پر فوری عمل درآمد کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود نے منگل کے روز ایک شاہی فرمان جاری کیا جس کے بموجب کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمن بن العزیز التویجری کو ان کے عہدے سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' کے مطابق خادم الحرمین الشریفین نے ان ڈاکٹر عبدالرحمان کی جگہ محمد بن عبدالمالک بن عبداللہ الشیخ کو سی ایم اے کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ ان کا عہدہ وزیر کے برابر ہو گا۔

سعودی شاہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شاہی فرمان پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اس سے قبل بھی سعودی فرمانروا نے مملکت کے اہم عہدوں پر متعدد تقرریوں کے حکمنامے جاری کئے۔ جمعہ کے روز انہوں نے وزیر کے مساوی عہدے کے اپنے مشیر اور خصوصی ایلچی کو مملکت کا ڈپٹی وزیر اعظم مقرر کیا۔

امسال جنوری میں شاہ عبداللہ نے خواتین کو ملک کی تاریخ میں پہلی مربتہ شوری کونسل کی رکن بننے کی اجازت دینے جیسی اصلاحات کا اعلان کیا۔

انہوں نے تیل کی دولت سے مالا مال مشرقی صوبے اور مدینہ کے نئے گورنر بھی مقرر کئے۔ یہ اقدام ان کی جانب سے نوجوان نسل کو ملکی قیادت میں سامنے لانے کی خواہش کا مظہر ہے۔ سعودی عرب نے حال ہی میں ملک میں سرگرم مذہبی فورس کے اختیارات کو بھی محدود کیا ہے۔ یہ مذہبی پولیس ملک میں اسلامی اخلاقیات پر عمل کرانے کی پابند ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں