.

پوپ بینی ڈکٹ کا 28 فروری کو مستعفی ہونے کا اعلان

کئی صدیوں بعد منصب چھوڑنے والے پہلے پوپ ہوں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاپائے روم پوپ بینی ڈکٹ شانزدہم نے 28فروری کو اپنے منصب سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا کے ترجمان فیڈریکو لمبارڈی نے سوموار کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ ''پوپ کے اعلان کے مطابق وہ 28فروری کو مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے (1900گرینیچ معیاری وقت) اپنی منسٹری چھوڑ دیں گے''۔

پوپ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اس فیصلے کی سنگینی اور مضمرات سے مکمل طور پر آگاہ ہیں لیکن وہ اپنی پیرانہ سالہ کی وجہ سے چرچ کا نظم ونسق چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ گذشتہ کئی صدیوں کے بعد وہ رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا کے منصب سے دستبردار ہونے والے پہلے پوپ ہوں گے۔ویٹی کن کے ایک عہدے دارنے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ''پوپ بینی ڈکٹ کے استعفے اور ان کے جانشین کے انتخاب کا درمیانی عرصہ مختصر ہو گا''۔