.

حماس پولٹ بیورو کا انتخاب، مشعل اور ہنیہ کے درمیان مقابلہ

12 ارکان پولٹ بیورو کا بھی چناؤ آج ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

باخبر ذرائع نے 'العربیہ' کو بتایا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ کا انتخاب مصری دارلحکومت قاہرہ میں آج ہونے جا رہا ہے۔

پولٹ بیورو کے موجودہ سربراہ خالد مشعل نے تنظیم کے اعلی سیاسی عہدے کا انتخاب نہ لڑنے کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور وہ اب غزہ میں فلسطین کی مستعفی حکومت کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے مقابلے میں پولٹ بیورو کے سربراہ کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ خالد مشعل کے دوسرے اہم مدمقابل ڈاکٹر موسی ابو مرزوق ہیں۔ ان انتخابات میں پولٹ بیورو کے 12 ارکان کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔

خالد مشعل کے انتخاب لڑنے کی خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب حماس کے متعدد اہم قائدین قاہرہ میں موجود ہیں اور انہوں نے ایک ساتھ مصری انٹلیجنس چیف رافت شحاتہ سے ملاقات بھی کی ہے جس میں اہم سیکیورٹی اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔