سوڈان میں تمام سیاسی قیدی رہا کرنے کا اعلان

اپوزیشن کا قیدی رہا کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر نے ملک میں موجود تمام تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عمر البشیر کے بہ قول جنوبی سوڈان کے ساتھ طے ہونے والے حالیہ سمجھوتوں کے نتیجے میں کشیدگی میں کمی آئی ہے۔

دارالحکومت خرطوم میں پارلیمنٹ کے نئے سیشن کا ا فتتاح کرتے ہوئے صدر نے ملک کی تمام سیاسی قوتوں کو ایک بار پھر مذاکرات کی بھی پیشکش کی۔

سوڈانی اپوزیشن نے صدر عمر البشیر کی جانب سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپوزیشن نے رہائی کے اعلان کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس اعلان کو جلد از جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں