.

عراقی شہر تکریت میں خود کُش حملہ، 9 جاں بحق

حملہ 12 صوبوں میں بلدیاتی انتخاب سے قبل کیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق سے العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق باغیوں نے عراقی شہر تِکریت کی ایک سرکاری عمارت میں بارود سے لدا آئل ٹینکر دھماکے سے اڑا دیا۔

سوموار کے روز ہونے والے اِس واقعے میں سات پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 9 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اِس واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ خود کُش حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے، جب بیس اپریل کو عراق کے اٹھارہ میں سے بارہ صوبوں میں علاقائی پارلیمانی اداروں کے لیے انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔