.

"مصری پراسیکیوٹر جنرل اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے"

اپیلٹ کورٹ عبداللہ کی دوبارہ تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے پراسیکیوٹر جنرل طلعت عبداللہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں رکھیں گے۔ انہیں تبدیل نہیں کیا جا رہا ہے۔ اس امر کا اعلان صدارتی ترجمان عمر عامر کیا ہے۔

حزب اختلاف موجودہ پراسیکیوٹر جنرل عبداللہ کو عہدے سے ہٹانا چاہتی ہے کیونکہ قاہرہ کی اپیلٹ کورٹ نے گزشتہ ہفتے ان کے پیش رو عبدالمجید محمود کو ان کے عہدے پر بحال کردیا تھا اور عبداللہ کی تعیناتی کے سلسلے میں مصری صدر کے اعلان کو منسوخ کردیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق عبداللہ کی تعیناتی غیر قانونی تھی۔

صدارتی ترجمان نے مزید بتایا کہ ایوان صدر مسٹر محمود کی بحالی کے عدالتی فیصلے پر قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے غور کر رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے موجودہ پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر سے مصر کی پانچ نمایاں شخصیات کے وارنٹ گرفتاری کے اجرا پر عوام کے ایک حلقے سے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔