مشرقی ریاض کے کاروباری مرکز میں آتشزدگی

شہری دفاع کی ٹیم نے 80 فیصد آگ پر قابو پا لیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے مشرقی علاقے میں واقع ایک مارکیٹ میں جمعہ کے روز آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے النسیم کالونی میں 'الھرم پلازہ' کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فوری طور پر آگ لگنے کے اسباب معلوم نہیں ہو سکے۔

محکمہ شہری دفاع نے "ٹیوٹر" پر آگ بجھانے کے آپریشن کی تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ جائے حادثہ پر آگ بحھانے والی گاڑِیاں اور آگ بجھانے والا جہاز مصروف کار ہیں۔

سعودی عرب کے مقامی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ریاض کے شہری دفاع کے سربراہ کیپٹن محمد الحمادی نے کہا کہ آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا ابتک کی کارروائی کے نتیجے میں اسی فیصد آگ پر قابو پایا جا چکا ہے، لیکن الھرم پلازہ میں پھیلے ہوئے بڑے شاپنگ سینٹر کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے۔

محمد الحمادی نے بتایا کہ آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا آتشزدگی کا سبب جاننے کے لئے تفتیش شروع کی جا رہی ہے۔

مقامی اخبارات نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ شاپنگ سینٹر کی عمارت سے آگ اور دھویں کے شعلے اٹھتے دیکھے، جس کے بعد علاقے میں گشت پر مامور سیکیورٹی اور ٹریفک ٹیموں نے بازار کو جانے والے تمام راستے بند کر دیئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں