سعودی عرب کے شہر طائف میں دس لاکھ پھولوں کی منفرد نمائش

دنیا بھر سے لوگ 'رومانس کے دارلحکومت' میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے شہر طائف میں پھولوں کی منفرد نمائش دیکھنے دنیا بھر سے پھولوں کے شوقین اور ماہرین زراعت کھچے چلے آ رہے ہیں۔ طائف کو دنیا میں پھولوں اور رومانس کے صدر مقام کا درجہ حاصل ہے۔

ان دنوں شہر میں جاری پھولوں کی رنگا رنگ نمائش میں مختلف اقسام کے تقریبا دس لاکھ پھولوں سے دنیا کا سب سے لمبا فلاور کارپٹ عوام و خواص کی توجہ کا مرکز ہے۔ نمائش میں پھولوں سے مختلف نمونوں کے لباس اور علاقائی ثقافت کو نمایاں کرنے والے فلاور ڈسپلے لوگوں کی توجہ کا خصوصی مرکز ہیں۔

پھولوں کی منفرد نمائش کے میڈیا ایڈوائزر محمد الزھرانی نے بتایا کہ طائف کے پھولوں معیار اور خوبصورتی میں نہ صرف خلیج بلکہ دنیا بھر میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔

طائف فلاور ایگزیبشن کے ڈائریکٹر سعود النفیعی نے نمائش کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مقامی طور پر پیدا ہونے والے خوبصورت پھول دنیا بھر میں پھیلا دیئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال منعقد ہونے والے فلاور شو میں فرانس، ترکی اور بلغاریہ تک سے پھولوں کے شائقین شریک ہیں۔

اس سال منعقد ہونے والے فلاور شو میں پھولوں سے رنگ و خوشبو کشید کرنے کے ماہرین کی بڑی تعداد بیرون ملک سے شرکت کر رہی ہے، جو مقامی طور پر عطریات تیار کرنے والے کاروباری حضرات سے خصوصی ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔

طائف فلاور شو ہر سال پھول توڑنے کے موسم میں منعقد ہوتا ہے اور یہ چالیس دن تک جاری رہتا ہے۔ یہ منفرد فلاور شو طائف شہر کے جغرافیئے کو چار چاند لگاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں