.

دبئی پولیس کے پٹرولنگ فلیٹ میں جدید قیمتی اور فینسی کار شامل

عالیشان گاڑی دبئی کی پر آسائش شناخت کا استعارہ بنے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی پولیس کے پیڑولنگ فلیٹ میں جدید لمبروگنی ایونٹاڈور کار شامل کی گئی جس کی مالیت کا اندازہ پانچ لاکھ ڈالرز لگایا گیا ہے۔
پولیس اس فینسی کار کو سیاحوں کے من پسند مقامات بالخصوص ڈاؤن ٹاؤن میں الخلیفہ ٹاور اور جمیرا بیچ ریزیڈنس اپارٹمنس کے اردگرد پٹرولنگ کے لئے استعمال کرے گی۔ گاڑی کی رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

دبئی پولیس نے لمبروگنی ایونٹاڈور جیسی فینسی کار کو اپنے پیڑولنگ فلیٹ میں شامل کئے جانے پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسے فینسی کار کو دبئی پولیس کے سبز اور سفید رنگ کا پینٹ کرایا گیا ہے۔ بیان کے مطابق لمبروگنی ایونٹاڈور کا دبئی پولیس فلیٹ میں شامل کیا جانا دراصل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دبئی آسائش پرمبنی سہولیات فراہم کرنے والا شہر ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی کو اس کی اصل رفتار پر بڑی شاہراؤں اور سپورٹس کاروں کے معیت میں ہی استعمال کیا جائے گا۔ دبئی پولیس کے پیڑولنگ فلیٹ میں کیٹگری فائیو کی 'بی ایم ڈبلیو' اور فور ویل ڈرائیو ٹیوٹا پراڈو سمیت سیکڑوں عالیشان گاڑیاں موجود ہیں۔