.

مصر میں تینوں مسلح افواج کے سربراہاں کی 'اچانک' ترقیاں

پروموشنز کا اعلان مصری صدر نے ایک خصوصی اجلاس میں کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی نے مسلح افواج کے متعدد افسروں کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ ترقی پانے والوں میں ائر چیف یونس حامد المصری، بری فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالمنعم الٹراز اور امیر البحر اسامہ الجندی شامل ہیں۔

اس امر کا فیصلہ مسلح افواج کے سپریم کونسل کے گزشتہ روز قاہرہ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ یہ اجلاس جنرل ہیڈکوارٹرز کے ایجنڈے پر نہیں تھا کیونکہ اسے مصری صدر نے خصوصی طور پر طلب کیا تھا۔

باخیر ذرائع کا کہنا ہے کہ مصری وزارت دفاع کو اچانک معلوم ہوا کہ صدر محمد مرسی مسلح افواج کے سربراہوں اور ان کے دیگر ماتحت یونٹوں کی ہائی کمان کے اجلاس سے خطاب کرنا چاہتے ہیں، اس لئے تمام متعلقہ ادارے اور ان کے سربراہ اپنی اس ہنگامی اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

مذاکرات کی صدارتی کمیٹی کے رکن اور 'الشروق' اخبار کے ایگزیکٹیو ایڈیر وائل قندیل نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ اس اجلاس کا مقصد عوام اور بین الاقوامی برادری کو یہ پیغام دینا مقصود تھا کہ فوج اور ایوان صدر دونوں ایک ہی 'پیج' پر ہیں۔ یاد رہے حالیہ چند دنوں میں ایسی خبریں تواتر سے شائع ہوتی رہی ہیں جن میں فوج اور ایوان صدر کے صدر درمیان کشیدہ تعلقات کا پتہ چلتا رہا ہے۔