.

سعودی نائب وزیر دفاع کی اپنے عہدے سے سبکدوشی

شہزادہ فہد نئے نائب وزیر ودفاع مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرماںروا شاہ عبداللہ نے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلطان کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی نے شاہی فرمان کے حوالے سے بتایا کہ شہزادہ فہد بن عبداللہ کو سعودی عرب کا نیا نائب وزیر دفاع مقرر کیا ہے۔ ان کا عہدہ وزیر کے برابر ہو گا۔

شہزادہ خالد خلیج جنگ کے دوران سعودی فوج کے سربراہ تھے۔ انہیں اپنے والد اور اس وقت کے سعودی ولی عہد شہزادہ سلطان کی رحلت کے بعد نومبر 2011ء میں 2011ء میں وزیر دفاع کا قلمدان سونپا گیا تھا۔ شہزادہ خالد ایک پین عرب روزنامے 'الحیات' کے مالک بھی ہیں۔

واضح رہے کہ نئے نائب وزیر دفاع شہزادہ فہد سعودی بحریہ کے سابق سربراہ ہیں۔