بنگلہ ديش: ڈھاکہ ميں عمارت گرنے سے کم از کم 70 افراد ہلاک

فوجی اہلکاروں اور امدادی کارکنوں کی کارروائیاں جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بنگلہ ديشی دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافاتی علاقے ميں آج بروز بدھ ايک آٹھ منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم 70 افراد ہلاک اور پانچ سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہيں۔

فوجی اہلکار اور ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ادارے حادثے کے مقام پر کام کر رہے ہيں تاکہ ملبے ميں دبے افراد کو نکالا جا سکے۔

اطلاعات کے مطابق اس بلڈنگ ميں ايک گارمنٹ فيکٹری سميت ايک شاپنگ سينٹر بھی قائم تھا۔ ساور نامی علاقے ميں مسمار ہونے والی رانا پلازہ نامی عمارت ڈھاکہ سے تيس کلوميٹر دور واقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں