افغانستان میں بم دھماکے میں پانچ نیٹو فوجی ہلاک

طالبان مزاحمت کاروں کی غیرملکی فوجوں کے خلاف کارروائیاں جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افغانستان کے جنوبی علاقے میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں پانچ نیٹو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

نیٹو کے تحت انٹرنیشنل سیکورٹی اسسٹنس فورس (ایساف) نے کابل میں ہفتے کے روز ایک بیان میں پانچ فوجیوں کی بم دھماکے میں ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔تاہم ان کی قومیت اور دیگر تفصیل بتانے سے گریز کیا ہے۔

فوری طور پر کسی گروپ نے غیرملکی فوجیوں پر بم حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی لیکن طالبان مزاحمت کار سڑک کے کنارے بم نصب کرکے ان کے ذریعے غیرملکی فوجیوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔30 اپریل کو جنوبی صوبے ہلمند میں ایک بکتربند گاڑی بم سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں تین برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

طالبان مزاحمت کاروں نے گذشتہ اتوار کو غیرملکی فوجوں اور افغان سکیورٹی فورسز پر اپنے سالانہ بہاریہ حملوں کا آغاز کیا تھا اور غیر ملکی فوجی اڈوں اور سفارتی مشنوں کو حملوں میں نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں