ترک پارلیمنٹرین کا انجلینا جولی کو کامیاب سرجری پر 'آرڑو' کا تحفہ

ملاطیا کی سوغات پھل سرطان، جگر اور امراض دل کے بچاتی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک ترک پارلیمنٹرین نے امریکی اداکارہ انجیلنا جولی کو چھاتیوں کے سرطان سے بچاؤ کی خاطر کامیاب آپریشن پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ملاطیا ریجن کے مشہور آرڑو بطور تحفہ بھجوائے ہیں۔

ترک اخبار 'حریت' کے مطابق ملاطیا سے حکمران جماعت 'جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ' کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہونے والے عمر فاروق اوز نے اپنے علاقے کی منتخب سوغات 'آرڑو' تحفتاً بھجوائے ہیں۔ کامیاب سرجری پر تحفے کے ساتھ اپنے تہنیتی پیغام میں فاروق اوز کا کہنا ہے کہ "آرڑو" کا استعمال سرطان، جگر اور امراض قلب بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

خبر کی اشاعت کے بعد فاروزق اوز نے واضح کیا کہ انہوں نے لاس انیجلس میں ترک جنرل قونصلیٹ کو ملاطیا سے آرڑو بھجوائے ہیں کہ ان کی طرف سے یہ تحفہ معروف امریکی اداکارہ اور یو این کی 'گڈ ول سفیرہ' انجلینا جولی تک پہنچا دیئے جائیں۔

یاد رہے کہ معروف اداکارہ نے گزشتہ ہفتے چھاتی کے سرطان کے جرثومے ثابت ہونے پر سرجری کے ذریعے اپنے نسوانی حسن کی قربانی دی تھی تاکہ آنے والے دنوں میں سرطان جیسے موذی اور تکلیف دہ مرض سے محفوظ رہ سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں