لیبیا:بن غازی میں حملے میں ایک فوجی ہلاک ،تین شدید زخمی

کار میں سوار نامعلوم مسلح حملہ آور فوجیوں پر فائرنگ کے بعد فرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں نامعلوم مسلح افراد نے فوج کی ایک گشتی پارٹی پر منگل کی رات حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

لیبی حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد ایک کار میں سوار تھے اور وہ گشتی پارٹی پر فائر نگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تینوں زخمی اہلکاروں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

بن غازی لیبیا میں سابق مطلق العنان صدر معمرقذافی کے خلاف 2011ء میں برپا شدہ عوامی انقلاب کی جائے پیدائش ہے لیکن دوسال کے بعد بھی ملک کے اس دوسرے بڑے شہر میں امن وامان کی صورت حال بہتر نہیں ہوئی ہے اور مسلح جنگجو آئے دن سکیورٹی اہلکاروں یا مغربی سفارتی مشنوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

لیبیا کی منتخب حکومت بھی بن غازی اور دوسرے شورش زدہ علاقوں میں قانون کی عمل داری قائم کرنے اور امن وامان بحال کرنے میں ابھی تک ناکام ہے۔بن غازی میں حالیہ مہینوں کے دوران تباہ کن بم حملوں کا الزام سخت گیر اسلام پسندوں پر عاید کیا گیا ہے۔گذشتہ سال 11ستمبر کو اس شہر میں امریکی قونصل خانے پر مشتعل ہجوم کے حملے میں لیبیا میں متعین امریکی سفیر سمیت چار سفارتی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں