لیبیا: پارلیمان کے اسپیکر محمد المقریف اپنے عہدے سے مستعفی

المقریف قذافی دور میں لیبیا کے بھارت میں سفیر رہ چکے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا میں پارلیمان کے اسپیکر محمد المقریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

قذافی کے دور میں اعلی حکومتی عہدوں پر فائز رہنے والے افراد کے خلاف ہونے والی قانون سازی کی وجہ سے المقریف نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ وہ 1980ء میں بھارت میں لیبیا کے سفیر تھے تاہم بعد میں وہ قذافی کے مخالفوں سے جا ملے اور ملک چھوڑ دیا۔

قذافی کی معزولی کے بعد وہ وطن واپس آئے اور انتخابات میں حصہ لے کر کامیاب ہوئے۔ لیبیا میں چند ہفتے قبل ہی قذافی کے دور کے اہلکاروں پر پابندی کے حوالے سے قانون منظور ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں