شامی حکومت کو روس سے طیارہ شکن میزائل فراہم کئے جائیں گے

میزائل خطے میں استحکام کی خاطر دے رہے ہیں: روسی وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روس شامی حکومت کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل فراہم کرے گا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے مطابق یہ میزائل خطے میں استحکام لانے کے غرض سے دیے جا رہے ہیں تاکہ شام کسی بیرونی حملے کی صورت میں اپنا دفاع کر سکے۔

ماسکو حکام کے بقول ایس 300 میزائل کے حوالے سے دمشق حکومت کے ساتھ پہلے ہی معاہدہ طے پا چکا تھا۔ نیٹو نے اسی طرز کے میزائل ترکی کی شام سے ملنے والی سرحد پر نصب کیے ہیں۔

یورپی یونین کی جانب سے شامی باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی پر سے پابندی اٹھائے جانے کے فیصلے کو روس اور شام نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان دونوں کا موقف ہے کہ اس سے خطے کا امن برباد ہونے کا خطرہ ہے اور یہ امن عمل رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں