.

شامی علاقے سے گولیوں کی بوچھاڑ پرترک فوجیوں کی جوابی فائرنگ

ترک ،شام سرحد پر فائرنگ سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے شام کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں ایک فوجی بکتر بند گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے جواب میں ترک فوجیوں نے بھی شامی علاقے کی جانب فائرنگ کی ہے۔

ترک فوج نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ سرحدپار تین سے پانچ افراد پر مشتمل ایک گروپ نے فوجی گاڑی کی جانب کوئی پندرہ گولیاں فائر کی تھیں۔تاہم اس حملے میں کوئی فوجی زخمی نہیں ہوا۔ترک فوجی اس گاڑی پر سرحدی علاقے میں گشت کررہے تھے۔

ترک فوج ماضی میں بھی شام کے سرحدی علاقے کی جانب سے توپ خانے سے فائر کیے گئے گولوں کے جواب میں مارٹر فائر کرچکی ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ اس نے شامی علاقے سے فائرنگ کے جواب میں فائرنگ کی ہے۔ترک فوجیوں کی فائرنگ سے شامی علاقے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔