.

سوڈانی صدر کا سو دنوں میں دھڑن تختہ کر دیں گے: اپوزیشن

20 جماعتی اپوزیشن اتحاد کا پرامن مظاہرے کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوڈان میں اپوزیشن اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک سو دنوں کے اندر اندر صدر عمر البشیر کو ایک پرامن جدوجہد کے نتیجے میں اقتدار سے ہٹا دیں گے۔

بیس جماعتوں پر مشتمل حکومت مخالف اتحاد کے صدر سعید فارون ابو عیسی نے کا کہنا تھا کہ "مجھے امید ہے کہ عمر البشیر کی حکومت سو دن سے پہلے پہلے ختم ہو جائے گی۔" احتجاج کے پہلے مرحلے میں اپوزیشن پورا ایک ماہ عوامی جلسے اور بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

یاد رہے کہ سوڈانی اپوزیشن اتحاد نے گزشتہ برس کہا تھا کہ وہ اپنے حامیوں کو عمر البشیر کی حکومت کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہروں کی کال دے گی۔ اپوزیشن نے عوام سے ہڑتالوں کی اپیل کی لیکن اس پر سوڈانی عوام نے کان نہیں دھرے حالانکہ سوڈان کی اقتصادی صورتحال میں چالیس فیصد تک گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

سوڈان میں گزشتہ برس سے صدر عمر البشیر کے خلاف مظاہرے دیکھے جا رہے ہیں، تاہم اپوزیشن ان میں اتنے بڑے پیمانے پر عوامی شرکت کو یقینی نہیں بنا سکی جتنی بڑی تعداد میں شمالی افریقی اور مشرق وسطی کے ملکوں میں عرب بہاریہ کے دوران افراد نے شرکت کی اور اپنے اپنے ملکوں میں کئی دیہایوں سے عوامی گردنوں پر مسلط حکمرانوں کا دھڑن تختہ کیا۔