.

جان سٹیورٹ کی باسم یوسف کے شو میں شرکت

سٹیورٹ کو منہ پر ماسک چڑھا کر پروگرام میں لایا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا میں سیاسی مزاح کے بادشاہ جان سیٹورٹ نے اپنے دورہ قاہرہ کے موقع پر معروف مصری مزاحیہ شو کے میزبان باسم یوسف کے فلیگ شپ شو میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ یاد رہے کہ باسم یوسف پر گزشتہ دنوں مرسی حکومت کی کارکردگی پر طنز و مزاح کے نشتر چلائے جس کی پاداش انہیں اسلام اور صدر مملکت کی توہین کا مرتکب قرار دیا گیا۔

جان سیٹورٹ نے اپنے مصری معاصر باسم یوسف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح خطرات مول لے کر وہ لوگوں کو مقصدیت کے ساتھ ہنسانے کی کوشش کرتے ہیں، اس کی تحسین الفاظ میں ممکن نہیں ہے۔ سٹیورٹ کے بہ قول "اگر آپ کی جکومت ایک لطیفے کا برداشت نہیں کر سکتی تو مجھے یہ کہنے میں کوئی باک نہیں کہ اگر ایسی صورتحال ہے تو پھر آپ کے ملک میں کوئی حکومت نہیں۔

پیشے کے اعتبار سے باسم یوسف کارڈیالوجسٹ ہیں اور انہوں نے جان سٹیورٹ کے پروگرام 'ڈیلی شو' سے متاثر ہو کر طنز و مزاح کے کلپس آن لائن اپ لوڈ کئے، جنہیں عوام میں بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہوئی۔ مصر میں حسنی مبارک حکومت کے زوال کے بعد باسم یوسف کو ایک ٹی وی چینل سیاسی طنز و مزاح پر مبنی پروگرام کی میزبانی کی پیشکش ہوئی، جسے سیاستدانوں کے خلاف گہری کاٹ کے حوالے سے بہت زیادہ عوامی پذیرائی حاصل ہوئی۔

مصر میں اسلام پسند جماعت کے نمائندے ڈاکٹر محمد مرسی کی صدارت ان دنوں ملک کے لبرل حلقوں کے عتاب میں ہے کیونکہ موخر الذکر سمجھتے ہیں کہ صدر مرسی شخصی آزادیوں پر قدغن لگانا چاہتے ہیں۔ باسم کو صدر مرسی کے خلاف پروگرام پیش کرنے پر مختصر مدت کے لئے حراست میں لیا گیا تھا، تاہم انہیں باز پرس کے بعد مارچ میں ضمانت پر رہائی ملی تھی۔ ان کے چینل کو اسلام اور صدر مملکت کے خلاف پروگرام پیش کرنے کی پاداش میں بند کرنے کی دھمکیوں کا بھی سامنا رہا ہے.