.

قطر کے حکمران خاندان کا اجلاس، ولی عہد کو اقتدار سونپے جانے کی توقع

اجلاس میں فرسٹ فیملی کے علاوہ ارباب حل و عقد بھی شریک ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطری نیوز ویب سائٹ 'الجزیرہ ڈاٹ نیٹ' کے مطابق امیر قطر الشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی حکمران خاندان کے افراد اور ارباب حل و عقد سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ان خبروں کے جلو میں کی جا رہی ہے کہ امیر قطر ملکی زمام کار اپنے ولی عہد الشیخ تمیم کے سپرد کرنے جا رہے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' نے گزشتہ ہفتہ انکشاف کیا تھا کہ امیر قطر الشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی ملکی قیادت ولی عہد الشیخ تمیم کے سپرد کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

یاد رہے ولی عہد الشیخ تمیم سن 1980 میں امیر قطر کے دوسرے بیٹے ہیں جو الشیخہ موزہ بن ناصر المسند کے بطن سے پیدا ہوئے۔ وہ ان دنوں مسلح افواج کے ڈپٹی چیف اور اولیمپک کمیٹی کےسربراہ ہیں۔