.

مصری نوجوانوں کا تحریر سکوائر میں اپنے مطالبات کے حق میں 'لیزر شو'

رات گئے لیزر شو نے مظاہرین کا جوش و جذبہ پھر بیدار کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں صدر محمد مرسی کی حکومت کے خلاف ملک کے اہم پبلک مقامات بشمول تاریخی 'تحریر سکوائر' میں احتجاجی کیمپ لگانے والے نوجوانوں اپنی ندرت فکر سے احتجاجی ریکارڈ کرانے کے نت نئے طریقے استعمال کر رہے ہیں۔

اس مقصد کے لئے جہاں پیغام پہنچانے کے لئے لاٶڈ سپیکرز کا استعمال کیا جا رہا ہے وہیں احتجاج کرنے والے نوجوانوں نے تیز 'لیزر بیمز' کے ذریعے نہ صرف تحریر سکوائر کی فضا سے نگرانی کرنے والے ہیلی کاپٹر کا 'ہائی لیزر بیم' سے استقبال کیا، وہیں گزشتہ شب تحریر سکوائر کی عمارت پر لیزر بیمز کے ذریعے عربی زبان میں اپنے نعرے اور مطالبات ڈسپلے کر کے اپنے ساتھ احتجاجی مظاہرے میں شریک دوسرے افراد کو انتہائی محظوظ ہونے کا موقع دیا۔

تحریر سکوائر بلڈنگ پر لیزر شعاعوں سے 'گیم اوور'، 'مصر زندہ باد'، 'مرشد عام کا اقتدار مردہ باد' اور Get Out جیسی عبارات تحریر کر کے رات کے وقت تھکے ہوئے مظاہرین میں ایک مرتبہ پھر توانائی پیدا کر دی۔ لیزر شو کے بعد تحریر سکوائر تادیر مرسی مخالف نعروں سے گونجتا رہا۔