امن کیلئے دانشمندانہ حکمت عملی اختیار کی جائے: شاہ عبداللہ

حالات جلد معمول پر آ جائیں گے : مصری فوجی سربراہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصرکی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر جنرل عبدالفتاح السیسی نے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کوملکی حالات کو جلد معمول پرلانے کی یقین دہانی کرائی ہے. صدر مرسی کی برطرفی کے بعد مصری فوج کے سربراہ کا شاہ عبداللہ سے یہ پہلا براہ راست رابطہ ہے۔

سعودی پریس ایجنسی"واس" کےمطابق مصری آرمی چیف جنرل عبدالفتاح السیسی نے شاہ عبداللہ کو ٹیلیفون کیا اور ملک کی موجودہ صورت حال کے بارے میں اُنہیں بریفنگ دی۔ شاہ عبداللہ نے برادراسلامی ملک کے اس سیاسی بحران کے جلد خاتمے، امن و امان کے قیام اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ کے حوالے سے نیک خواہشات کا کیا۔

اس موقع پر سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین نے مصرکی فوجی اور سیاسی قیادت پر زور دیا کہ وہ حالات پر قابو پانے کے لیے دانشمندانہ حکمت عملی اختیار کریں۔ انہوں نے مصرمیں جلد امن وامان کے قیام کی توقع کا اظہارکیا اورمصری عوام کو ہرقسم کے مصائب و آلام سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی دعا کی۔

خیال رہے کہ مصرمیں سابق صدرڈاکٹر محمد مرسی کے خلاف فوجی ایکشن کو شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جانب سے سراہا گیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے فوجی اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ"فوج نے ملک کوگہری کھائی میں گرنے سے بچالیا"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں