یمنی دارلحکومت میں پولیس پر دستی بم حملہ، تین اہلکار ہلاک

دھماکا خیز مواد پلاسٹک بیگ میں چھپا کر رکھا گیا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز دارلحکومت صنعاء میں ایک دستی بم حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک جبکہ چوتھا زخمی ہو گیا۔

اسی عہدیدار کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد پلاسٹک بیگ میں چھپا کر دارلحکومت کے شمال میں واقع پولیس کی چیک پوسٹ کے قریب رکھا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پلاسٹک میں چھپایا گیا مواد اس وقت دھماکے سے پھٹ گیا کہ جب چوکی پر تعینات پولیس اہلکار نے اس کی تلاشی لینا شروع کی۔ سیکیورٹی اہلکار نے مزید بتایا کہ دھماکے سے دو پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ دو پولیس اہلکاروں کی ٹانگیں ضائع ہوئیں جن میں ایک بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

دھماکے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں