.

"ورتل القرآن" العربیہ کا منفرد رمضان پروگرام

قرآن کلچرکا فروغ، قراء کا تعارف پروگرام کے مستقل سلسلے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

العربیہ نیوزچینل حسب سابق ماہ صیام کی مناسبت سے اپنی خصوصی نشریات پیش کررہا ہے۔ "ورتل القرآن"( تلاوت قرآن) اسی سلسلہ کے پروگرامات کی دوسری کڑی ہے۔ یہ پروگرام گزشتہ برس شروع کیا گیا تھا، جسے بڑے پیمانے پرعرب اور اسلامی دنیا میں پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

ترتیل قرآن کا یہ پروگرام منفر خصوصیات کا حامل ہے۔ جو سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق شام 17:30 پر نشرکیا جائے گا۔ پروگرام میں عالم عرب کے چیدہ چیدہ قراء حضرات کو مدعو کیا جائے گا، جہاں ناظرین کو ان کی تلاوت کلام پاک سے مستفید کرانے کے ساتھ ساتھ ان کا اپنا تفصیلی تعارف بھی پروگرام کا حصہ ہوگا۔

توقع ہے کہ ماہ صیام میں رواں سال مصر، مراکش اورخلیجی ممالک کے قراء حضرات شریک ہوں گے۔ قراء کی تلاوت کے علاوہ پروگرام میں قرآن کلچر کے فروغ کے لیے خصوصی بات چیت، تلاوت کلام پاک کے مختلف علاقوں کی مناسبت سے اس کے لہجے۔ تجوید القرآن کے قواعد ، عرب ممالک میں تحفیظ القرآن کے لیے شہرہ آفاق مدارس کا تعارف، حفظ قرآن کریم کے آسان طریقے اور بہت کچھ پروگرام میں شامل ہوگا۔
محمد الھادی الحناشی پروگرام کے میزبان ہوں گے اوروسام الرماح پروڈکشن مینیجرکے طورپر ان کی معاونت کریں گے۔