.

امریکی قلوپطرہ "کِم کارڈاشین" مصر میں شادی کرے گی

گلوکار کائنے ویسٹ سے شادی کا فیصلہ پہلے بچے کی پیدائش پر کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

معروف امریکی گلوکار کائنے وِیسٹ اور خود کو خوبصورتی کے اعتبار سے قلوپطرہ کی ہم شکل سمجھنے والی امریکی ٹی وی سٹار کار ڈاشین کی شادی امکانی طور پر مصر میں مصری رسوم کے مطابق ہو گی۔

کائنے ویسٹ نے کار ڈاشین کو شادی کی پیشکش اس وقت کی جب وہ کائنے کے پہلے بچے کی ماں بن رہی تھی۔ اس موقع پرامریکی گلوکار ڈاشین کو پانچ لاکھ پاونڈ کی مالیت کے دھاری دار ہیرے والی انگوٹھی پیش کی، جسے دونوں کے مشترکہ دوست منگنی کی انگوٹھی قرار دے رہے ہیں۔

کم کارڈاشین چاہتی ہیں کہ وہ اپنی شادی منفرد انداز میں انجام دیں۔ اس حوالے سے ہندوستانی رسوم کے مطابق شادی کرنے والی امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اورگلوکار رسل برینڈ نے کچھ عرصہ پہلے شادی کر کے شہرت پائی تھی جو انکے لیے ایک دلکش نظیر ہے ۔ تاہم کم کارڈاشین مصری حسن کی دیوی قلوپطرہ کی ہم شکل ہونے کی وجہ سے اپنی شادی مصر میں کرنے کا سوچ رہی ہیں۔