.

توسیع حرم کے مکمل حصے معتمرین کے لئے کھولنے کا حکم

منصوبے کے مکمل حصے خادم الحرمین الشریفین کی ہدایت پر کھولے جا رہے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حرم مکی کے جاری توسیعی منصوبے کا ایک حصہ مکمل کرلیا گیا ہے، جس کے بعد خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے مکمل ہونے والےحصے کے فوری طور پر کھولنے کا حکم دیا ہے تا کہ ماہ صیام کےدوران معمترین کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے مزید سہولت فراہم کی جاسکے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حرم کے توسیعی منصوبے کے تحت اب تک مسجد حرم کا گراؤنڈ ، فرسٹ، میزنائین منازل، بیرونی شمالی، مغربی اور جنوبی صحنوں کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہ جگہیں معتمرین کے لیے دسیتاب ہیں۔

علاوہ ازیں بیت الخلاء اورمسجد حرم کی چند دیگر منزلوں کے صحن بھی جلد مکمل ہوجائیں گے جومزید 80 ہزار افراد کی گنجائش فراہم کریں گے۔ بیرونی صحن کے ساتھ صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے فلٹرز کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے اور ماہ صیام میں معتمرین کو ان سے استفادے کا موقع بھی ملے گا۔

رپورٹ کےمطابق گرؤنڈ فلو ،فرسٹ فلور درمیانی منزل کے درمیان الیکٹرک سیڑھیوں کا کام تیزی سے جاری ہے جنہیں اگلے چند ایام میں چالو کردیا جائے گا۔ مسجد کے زیریں صحن حمام اور وضو خانہ کے درمیان برقی زینوں اورگراؤنڈ فلور کو مکمل ہوادار بنانے کا مکمل انتظام کیا جا چکا ہے۔ مکمل ہونے والے صحنوں اور منزلوں میں روشنی کا انتظام، اندرونی لاؤڈ اسپیکر، خفیہ کیمروں کے ذریعے نگرانی اور اور آگ بجھانے کے آلات بھی نصب کیے جا چکے ہیں۔