افغان شہری کی گدھا کمر پر اٹھا کر بس کی چھت پر منتقلی

دارلحکومت کابل کے نواح میں بنی ویڈیو یو ٹیوب پر پوسٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افغان قوم کی محنت اور جفاکشی دنیا میں ضرب المثل کی حیثیت رکھتی ہے، لیکن حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'یو ٹیوب' پر ایک ایسی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں ایک افغان شہری اپنے گدھے کو کمر پر اٹھا کر اسے بس کی چھت پر سوار کرا رہا ہے۔

یہ ویڈیو دارلحکومت کابل کے علاقے اودان کی ہے کہ جہاں پریشان حال افغانی خرید و فروخت کی غرض سے سیباط کے علاقے جانا چاہتا تھا، تاہم اسے واپسی پر سواری نہ ملنے کا خوف تھا جس کے بعد اس کے ذہن میں اپنا بیمار گدھا ہمراہ لیجانے کا خیال آیا، لیکن اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے اسے گدھے پر سواری سے پہلے اول الذکر کو اپنی کمر پر اٹھا کر بس کی چھت پر سوار کرنا پڑا۔ 'یو ٹیوب' پر یہ ویڈیو انتہائی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

'یو ٹیوب' پر ہی ایک دوسری ویڈیو میں جنوبی افریقا کے جنگل میں دو خونخوار چیتوں سے جان بچانے کی خاطر چوکڑے بھرتا ہوا ایک ننھا ہرن سیاحتی پارک میں سیر کرنے والوں غیر ملکی سیاحوں کی گاڑی میں شیشہ توڑ کر داخل ہو گیا، جس سے اس کی جان بچی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں