.

دبئی میٹرو کا پہلا بیوٹی سیلون

دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کو بطور خاص سہولت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی میٹرو میں مسافروں کی سہولت اور انہیں متوجہ کرنے کے لیے انوکھے تجرے کیے جاتے ہیں ۔ایک نیا تجربہ کرتے ہوئے پہلی بار دبئی میٹرو سٹیشن کے گراونڈ فلور پر بیوٹی سیلون کا آغاز کیا گیا ہے ۔

بیوٹی سیلون کے قیام سے میٹرو کی مسافر خواتین خصوصا دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کو کافی سہولت ملی ہے۔ دبئی کے نخیل میٹرو اسٹیشن پر قائم کیے گئے اس کارملز بیوٹی لاونج میں ہیئر واش اور کندھوں کے مساج کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ میٹرو کے ذریعے دفاتر جانے والی ان خواتین کو بیوٹی سیلون سے سہولت ملی جو زیادہ تر اپنا سفر دبئی میٹرو میں کرتی ہیں ۔

نیو دبئی ایریا میں بیوٹی سیلون انتظامیہ نے ان لو گوں کے لیے بھی خصوصی پیکجز کا اعلان کیا جو دبئی میٹرو میں سفر نہیں کرتے۔ سیلون کی مالکہ ویتنا فرنینڈس نے دلچسپ بات بتائی کہ ان کے زیادہ تر کسٹمرز دبئی کے رہائشی ہیں اور پچاس فیصد ایسے کسٹمرز ہیں جن کا تعلق دبئی کے دور دراز علاقوں گارڈنز، جیمیرہ لیک ٹاور اور دبئی مرینا وغیرہ سے ہے۔

فرنینڈس نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ کافی عرصے سے ایک ایسے بیوٹی سیلون کا سوچ رہی تھیں مگر انہیں جگہ کا انتخاب کرنے میں کافی دشواری کا سامنا تھا ، کیونکہ دبئی میں جگہ جگہ بیوٹی سیلون کھل چکے ہیں، لیکن جب انہیں دبئی میٹرو میں سیلون کھولنے کا موقع ملا تو انہوں نے بغیر وقت ضائع کیے اس کا آغاز کر دیا۔